Mar 03, 2017 06:42 pm
views : 899
Location : Different Areas
Karachi- Pakistan Coast Guard Action
کراچی ، پا کستان کوسٹ کی کارروائی ، کروڑوں روپے مالیت کی چر س اور ہیر وئن برآمد
پا کستان کوسٹ گارڈ ز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ بلوچستان کے ساحلی
علاقو ں سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہو نے کاخدشہ ہے جس کو مدنظر
رکھتے ہوئے ڈائر یکٹرجنرل پا کستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے
علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جا ری کئے۔
پا کستان کوسٹ گارڈز کے متعلقہ کمانڈر نے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پا ر
ٹیاں ترتیب دیں اور مشکوک مقامات کی نگرانی شر وع کردی ، گذشتہ رات دوران
موبائل گشت گوادر کے ساحل سمندر کے قر یب کوسٹل ہا ئی وے پر ایک مشکوک کار
کو نقل وحرکت کر تے ہو ئے دیکھا گیا ، مشکو ک کارکو چیک کرنے کے لئے گشت
پارٹی نے اس کا تعاقب شروع کردیا۔
پا کستان کوسٹ گارڈز کے جوانوں کو اپنے پیچھے آتا دیکھ کراسمگلروں نے پا
کستان کوسٹ گارڈز کے جوانوں پر فائر نگ کردی ردعمل میں پا کستان کوسٹ گارڈز
کے جوانوں نے بھی جوابی فائر نگ کی ، اسمگلراندھیرے اور پہاڑی علاقے کا
فائد ہ اٹھاتے ہو ئے کار کوکچے کے علاقے میں چھوڑ کر قریبی پہاڑوں کی طر ف
ہو گئے۔پا کستان کوسٹ گارڈز کے جوانوں نے اپنے قبضے میں لے لیا۔
ترجمان پا کستان کوسٹ گارڈز کے مطابق چیکنگ کے دوران کار کے خفیہ خانوں میں
سے ایک سوستر (170) کلوگرام چر س برآمد کر لی۔پکڑی جانے والی چر س اور
گاڑی کی مالیت انٹر نیشنل مارکیٹ میں تقریباً 27کروڑ روپے ہے۔
دوسری کارروائی میں پا کستان کوسٹ گارڈز نے گھارو(ٹھٹہ،سندھ )کے قریب
جھاڑیوں میں چھپائے گئے ایک بیگ میں سے چار کلوگرام ہیروئن بھی برآمد کر
لی۔پکڑ ی جانے والی ہیروئن کی مالیت انٹر نیشنل مارکیٹ مین تقریباً 4کروڑ
60لاکھ روپے ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز نے منشیات کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے
اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
ڈائر یکڑ جنرل پا کستان کوسٹ گارڈز بریگیڈ ئیر عتیق الرحمن نے جوانوں کی اس
اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لئے نقد انعامات کا اعلان کیا ہے۔