Mar 03, 2017 07:14 pm
views : 966
Location : Different areas
Faisalabad- Petrol Prices Hike, Public Views
فیصل آباد ، پی ایس ایل فائنل کی خوشی پر وفاقی حکومت کاپیٹرول کی قیمت بڑھا کرعوام پر حملہ
پاکستان کی عوام پی ایس ایل فائنل کی خوشی منارہے تھے کہ وفاقی حکومت نے
شہریوں پر پیٹرول کی قیمت بڑھا کر حملہ کردیا ۔ پیٹرول کی پرانی قیمت
71روپے 29پیسے جبکہ 1روپے 71پیسے کے اضافے کے بعد اب پیٹرول کی نئی قیمت
73.00روپے مقرر کردی گئی جس سے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔
عوام کی قوت خرید پہلے ہی کم تھی پیٹرول کی نئی قیمت سے شہریوں کے ساتھ پیٹرول مالکان بھی پریشانی میں مبتلا ہیں۔
پیٹرول پمپس مالکان کا کہنا ہے کہ عوام کے ساتھ پیٹرول پمپ مالکان بھی قیمت
میں اضافے سے پریشانی میں مبتلا ہیں۔ ہماری سیل پر بہت زیادہ فرق پڑا ہے ۔
لوگوں کی قوت خرید کم ہوچکی ہے ۔ پچھلے دو ماہ کے دوران چار مرتبہ قیمت
میں اضافہ ہوچکا ہے لیکن پہلے ایسا نہیں ہوتا تھاپہلے ایک ماہ کے بعد قیمت
میں ردوبدل کیا جاتا تھا لیکن پتا نہیں حکومت کو کیا ہوگیا ہے ۔حکومت کو
چاہیے کہ وہ اپنے اقدامات پر نظر ثانی کرے ۔
ایک طالب علم کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سے بہت
پریشانی ہورہی ہے دوردراز سفر کرنا پڑتا ہے جس سے ہمارے معاملات زندگی بہت
متاثر ہورہے ہیں ۔