Mar 03, 2017 07:31 pm
views : 828
Location : Dawood University
Karachi- DG Rangers Sindh visits Dawood University
کراچی، ڈی جی رینجرزسندھ محمد سعید کا داؤد یونیورسٹی کا دورہ
ڈی جی رینجرز میجرجنرل محمد سعید کا کہنا ہے کہ طلبہ سمیت سب کو مل کر ملک کے خوش حالی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
داؤد انجنئیرنگ یونیورسٹی کے دورے پر طلبا سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز
سندھ نے کہا کہ موجودہ حالات میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے نوجوان کی
تعمیری صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے۔
طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز نے کہا کہ آپ قوم کا مستقبل ہیں اور
ملک کی ترقی میں سب سے اہم کردار طلبا کا ہیں اس کے ساتھ ساتھ سب نے مل کر
اس ملک کی خوش حالی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ اسے امن کے ساتھ
مزید مستحکم کیا جاسکے ۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز کےدورے کے موقع پر انتظامیہ اور
طلبا کی کثیر تعداد میں محمد سعید کا استقبال کیا جبکہ وائس چانسلر نے ان
سے ملاقات میں یونیورسٹی کے بارے میں بتایا اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے
اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔