Mar 03, 2017 07:59 pm
views : 836
Location : Corps Headquarters
Peshawar- Funeral Prayers of Martyrs
پشاور، دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پاک فوج کے2جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا
پاک
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز دہشت گردوں
کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ خاور شہید اور نائیک
شہزاد شہید کی نماز جنازہ کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں ادا کی گئی جس میں
کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل زاہد لطیف نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی
ادائیگی کے بعد دونوں شہدا کی میتیں آبائی علاقوں میں روانہ کردی گئیں ہیں
جہاں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ انہیں سپردخاک کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم
شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، ہماری زندگی اور خون پاکستان کے لیے ہے جب کہ
مادر وطن کے تحفظ میں جان قربان کرنا سب سے زیادہ مقدس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز کے
انٹیلی جنس بیس آپریشن میں 4 دہشت گردہلاک جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے
پاک فوج کا افسر اور اہلکارشہید ہوگئے تھے۔