اسلام آباد ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد زرداری ہاؤس میں کیا گیا۔
اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری سے کہا ہے
کہ آپ فیصلہ کریں کہ آپ نواز شریف کے ساتھ ہیں یا اس کے خلاف ہیں۔ آپ چوروں
کے ساتھ ہیں یا چوکیداروں کے ساتھ۔ پاناما لیکس اورڈان لیکس پر فیصلہ
کریں۔ لوگ آپ کو نواز شریف کی انشورنس پالیسی کہتے ہیں آپ بااثر شخصیت ہیں
پاکستان کی سیاست میں آپ فیصلہ کریں۔
سربراہ عوامی لیگ کا کہنا تھا کہ میں نے آصف زرداری سے پوچھا آپ نے
اعتزازاحسن کو پاناما کیس کے حوالے سے کیوں روکا جب کہ میں خود اعتزاز احسن
کے پاس چل کرگیا تھا، جس پر آصف زرداری نے کہا کہ اس معاملے پرعمران خان
اور آپ نے مجھے فون نہیں کیا اورنا ہی کوئی رائے لی، میں جلد پاناما لیکس
کے حوالے سے ایک اور آل پارٹیز کانفرنس بلاؤں گا۔