پشاور، سی آر ایس ایس کے زیر اہتمام کے پی کے میں قانون کی حکمرانی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
پشاور میں سی آر ایس ایس(سینٹر ریسرچ اور سیکورٹی اسٹیڈیز ) کے زیر اہتمام
سیمینار کا انعقاد پشاور پریس کلب میں کیا گیا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی سی
سی پی اوپشاور طاہر خان تھے۔
سی سی پی اوپشاور طاہر خان نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا اگر ہم گزرے
ادوار کا ذکر کریں تو پتہ چلتا ہے کہ جنگل کا قانون بھی تھا اور بادشاہوں
کا دور بھی تھا۔ جو بادشاہ کہتے تھے بس وہ ہی ہوتا تھا۔ خیبر پختونخواہ میں
پولیس کو اختیارات دینے سے جرائم میں واضح کمی آئی ہے۔
سی سی پی اوپشاور طاہر خان نے مزید کہا ڈی آر سیز جیسی اصلاحات سے عوام میں
خوشی پائی جاتی ہے۔پولیس عوام اور حکومت مل کر صوبے کو پرامن اور خوشحال
بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں۔
سی آر ایس ایس کے پروجیکٹ منیجر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ اولے سی پولیس
پروجیکٹ ہمارا خیبر پختونخواہ کے تین اضلاع پشاور ، چارسدہ اور مردان میں
گذشتہ ایک سال سے جاری ہے۔ پروجیکٹ کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان
فاصلوں کو کم کرنا ہے۔ عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھانا ہے پروجیکٹ کا
بنیادی مقصد ہی خیبر پختونخواہ میں قانون کی حکمرانی کو بہتر بنانا ہے۔