پشاور ، قبائلیوں کا ایف سی آر قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
پشاور میں قبائلیوں نے ایف سی آر قانون کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاج میں شریک قبائلیوں نے فرنٹیئر کرائمز ریگولیشنز (ایف سی آر)قانون
کے خلاف نعرے بازی کی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جلداز
جلد قانون میں ترمیم کرکے ایف سی آر جیسے کالے قانون سے نجات دلائی جائے۔
اس کالے قانون کی وجہ سے قبائلی عوام ترقی کے میدان میں بہت پیچھے رہ گئی
ہے۔
مظاہر ین نے ایف سی آر کا پتلا بناکر اس کا جنازہ نکالا اور جلاکر الوداع الوداع ایف سی آر کے بلندو بانگ نعرے لگاتے رہے۔