Mar 05, 2017 03:16 pm
views : 807
Location : Gaddafi Stadium
Lahore- PSL2 Final,Security Arrangements
لاہور،پی ایس ایل ٹو فائنل،قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات
پی ایس ایل ٹو کے فائنل قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت ترین
انتظامات کئے ہیں،قذافی اسٹیدیم کے اطراف میں پولیس رینجرز اور فوج کی
بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ کے خواتین کےلئے بنائے گئے انکلوژر میں
لیڈیز پولیس کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدراشرف کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے
گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ایس ایل ٹو کے موقع پر سیکیورٹی کے فول
پروف انتظامات کئے گئے ہیں،پی ایس ایل دیکھنے والے تمام شرکا کو خوش آمدید
کہتے ہیں تاہم عوام سے اپیل کرتے ہیں ،سیکیورٹی ہدایات پر سختی سے عمل کریں
،مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور کسی قسم کی افواہ پر کان نہ دھریں۔
ڈاکٹر حیدر اشرف نے مزید بتا یا کہ میچ دیکھنے کے لئے آنے والوں کی سہولت
کے پیش نظر مختلف مقامات پرپارکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں جبکہ پارکنگ
پوائنٹس سے اسٹیڈیم تک شٹل سروس بھی مہیا کی گئی ہے۔