ملتان،عمران خان کو پی ایس ایل ٹو کا فائنل دیکھنے آنا چاہیے،جاوید ہاشمی
سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے ذریعے پوری
دنیا میں محبت اور امن کا پیغام جائے گا۔ فائنل کی دونوں ٹیمیں کوئٹہ گلیڈی
ایٹر اور پشاور زلمی میرے لیے میری دونوں آنکھوں کی طرح ہیں۔
پی ایس ایل کے فائنل کے لیے لاہور روانگی سے قبل ملتان پریس کلب میں میڈ یا
سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ کرکٹ آج کے دور میں
مختلف قوموں کے مابین رابطے کا بہترین ذریعہ بن گیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے
انعقاد پر میں نجم سیٹھی اور شہباز شریف کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کیونکہ
شہباز شریف نے اس ایونٹ کے فائنل کو لاہور میں منعقد کروانے میں بہت محنت
کی ہے۔
جاوہد ہاشمی نے کہا پوری قوم کی آج پی ایس ایل کے فائنل پر نظریں لگی ہوئی
ہیں۔ عمران خان نے فائنل میچ میں آنے سے انکار کرکے پاکستانی قوم کو مایوس
کیا ہے۔ میں عمران خان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آج گراؤنٹد میں لوگوں کے
ساتھ میچ دیکھیں۔