Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 05, 2017 03:17 pm views : 908

Location : Gaddafi Stadium, PCB Headquarter

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif visits Gaddafi Stadium
  • Urdu

لاہور ،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا رات گئے قذافی اسٹیڈیم اور دیگر ملحقہ علاقوں کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے رات گئے قذافی اسٹیڈیم اور دیگر ملحقہ علاقوں کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا۔دورے کے موقع پروزیراعلی نے شائقین کرکٹ کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا2گھنٹے تک تفصیلی جائزلیا۔
چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی ، صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے سکیورٹی پلان او ردیگر انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا پوری قوم کی نظریں فائنل میچ پر ہیں۔میچ کو ہر صورت کامیاب کرائیں گے۔شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں آنے کے لئے ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائے گی۔شائقین کو بہترین او رپرامن ماحول میں میچ دیکھنے کو ملے گا۔تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے انتظامات کو خوب سے خوب تربنایا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاپارکنگ سے اسٹیڈیم تک شائقین کرکٹ کو لے جانے کے لئے فری شٹل سروس چلے گی۔میچ کے اختتام پربھی شائقین کرکٹ کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
وزیراعلی نے اسٹیڈیم میں پانی کی فراہمی کے لئے موجود زنگ آلود واٹر ڈسپنسر پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نےمتعلقہ حکام کی سرزنش کی ۔ز نگ آلود واٹر ڈسپنسر کو فوری طو ر پر تبدیل کرنے کا حکم دیا ۔وزیراعلی نے قذافی ا سٹیڈیم میں ٹائلٹس میں صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ٹائلٹس میں صفائی کے انتظامات کو ہر قیمت پر بہتر سے بہتر بنایا جائے۔پارکنگ میں ڈرائیورز کے لئے چائے اورپانی کا مناسب انتظام ہونا چاہیے۔
وزیراعلی نے ایف سی کالج میں پارکنگ ایریا کا بھی دورہ کیا۔پارکنگ ایریا میں گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا ۔وزیراعلی نے پارکنگ میں پبلک ایڈریس سسٹم کے نظام کا بھی معائنہ کیا۔
وزیراعلی نےا سٹیڈیم کے باہر شائقین کرکٹ کے لئے قائم کئے گئے کیبنز کا بھی معائنہ کیا۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved