کراچی،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کاجناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور آغا خان یونیورسٹی کے سالانہ کانفرنس سے خطاب
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےجناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور آغا خان
یونیورسٹی کی جانب سے منعقد کی جانے والی چھٹی سالانہ کانفرنس 2017 سے
مقامی ہوٹل میں خطاب کیا ۔
خطاب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کو میں
بہت پسند کرتا ہوں اور میرے پسندیدہ کھلا ڑی ریٹائرڈ ہو چکے ہیں جن میں
جاوید میانداد ، وسیم اکرم، وقاریونس تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کے فائنل کو دیکھنے کے لئے
مصروفیت کی وجہ سے نہیں جا سکونگا اور بدقسمتی سے کراچی میری فیورٹ ٹیم تھی
وہ فائنل تک جانہیں سکی اور اب دونوں ٹیمیں میری فیورٹ ہیں جو اچھا کھیلے
گی وہ جیتے گی اور امید کرتا ہوں کہ عوام کو اچھا فائنل دیکھنے کو ملے اور
لوگوں کو بھرپور انجوائے کرنے کا موقع ملے ۔
مراد علی شاہ نے مزیدکہا کہ انشاءاللہ اگلا پی ایس ایل3 کا ٹورنامنٹ
پاکستان میں منعقد ہو اور اسکے سارے میچیز پاکستان میں ہی ہو اور کراچی
,حیدرآباد میں بھی ہوں ۔