Mar 06, 2017 02:02 pm
views : 676
Location : Docks Police Station
Karachi- Pakistan detains 85 Indian Fishermen
کراچی،پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 85بھارتی ماہی گیر گرفتار
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 85 بھارتی ماہی گیر کو حراست میں لے لیا۔
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے ملک کی سمندری حدود میں گشت کے دوران
85 بھارتی ماہی گیروں کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ سمندری حدود کی
خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں غیر قانونی طور پر مچھلیوں کے شکار
میں مصروف تھے۔ میری ٹائم سیکیورٹی نے بھارتی ماہی گیرون کی 14 کشتیوں کو
بھی ضبط کرلیا ہے۔
بھارتی ماہی گیروں کو کراچی کے ڈاکس تھانے کے حوالے کردیا ہے جہاں ان کے
خلاف مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کارروائی شروع کردی گئی ہے۔