لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے گورنر خیبرپختونخوا کے گورنر ظفر اقبال جھگڑا کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے گورنر خیبرپختونخوا ظفر
اقبال جھگڑا نے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی
۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر ظفر
اقبال جھگڑا نے پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد پر وزیراعلی پنجاب کو
مبارکباد دی۔
اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا ظفر اقبال جھگڑا نے کہاپاکستان سپر لیگ کے
کامیاب انعقاد پر ایک مرتبہ پھر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اپنی صلاحیتوں
کا لوہا منوایا ہے۔پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے بہترین انتظامات پرپنجاب
حکومت اور متعلقہ ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاپاکستان سپر لیگ فائنل میچ کے کامیاب
انعقاد پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔تمام اداروں کی شب و روز محنت سے
پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔قوم نے ثابت کر
دکھایا کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاقوم کے مضبوط ارادوں نے امن کے
دشمنوں کو شکست دی ہے۔پی ایس ایل کے انعقاد سے قومی یکجہتی کو فروغ ملا اور
دہشت گردوں کو شکست ہوئی۔لاہور میں پی ایس ایل کا انعقاد پورے ملک کیلئے
اعزاز کی بات ہے۔پی ایس ایل کے انعقاد کے بعد کرکٹ کے میدان آباد ہوں گے
اور غیرملکی ٹیمیں بھی آئیں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مزید کہاپاکستان سپر لیگ کے میچ کا لاہو
رمیں انعقاد پوری قوم کی آواز تھی۔شائقین کرکٹ کو پرامن اور محفوظ ماحول
میں شاندار فائنل میچ دیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ پاکستانی قوم کے امن،
خوشیوں اور سکون چھیننے والے دہشت گردوں کو شکست ہوئی ہے۔