اسلام آباد ،ملکی ترقی کےمعاملات پر سیاست کے بجائے ہر صوبے کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا،مریم اورنگزیب
وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی کےمعاملات پر سیاست کے بجائے ہر صوبے کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔
اسلام آباد میں منعقدہ سیمینا رسے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ
پائیدار ترقی کے اہداف میں وژن دوہزار پچیس کا اہم کردار ہے ترقی کے لئے
سائنس اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا اورعوام میں شعور اجاگر کرنا ہوگا
پائیدار ترقی کا حصول تمام اداروں کی کاوشوں سے ہی ممکن ہے مگر اس کے لئے
ضروری ہیں کہ تمام صوبے ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے۔
زیر مملکت اطلاعات ونشریات نے مزید کہا کہ ملکی ترقی کےمعاملات پر سیاست
نہیں کرنی چاہیے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے عوامی سطح پر
شعور اجاگر کرنے سمیت تعلیم اور صحت کے شعبے کو ساتھ لے کر چلنے کی اشد
ضرورت ہیں۔ وزیر اعظم نوازشریف ملکی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں یہی
وجہ ہے کہ دو ہزار تیرہ کے بعد پاکستان خوش حالی کی راہ پر گامزن ہو چکا
ہے۔