کویت،وزیراعظم محمد نواز شریف دوروزہ دورے پر کویت پہنچ گئے
وزیراعظم نوازشریف دو روزہ پر کویت پہنچ گئے۔ کویتی وزیر اعظم کے مشیر شیخ
سلیم الجابر نے وزیراعظم کا استقبال کیا دورے پر چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ
مفتاح اسماعیل،وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی ،معاون خصوصی طارق فاطمی بھی
وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم محمد نواز شریف امیر کویت شیخ صباح احمد الجابر الصباح کی دعوت پر
دوروزہ دورے پر کویت پہنچ گئے۔ کویت کے ہوائی اڈے پر کویتی وزیر اعظم کے
مشیر شیخ سلیم الجابر نے ان کا پر تپاک استقبال کیا ۔دوروزہ دورے پر
وزیراعظم کویتی سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے خطاب کریں گے۔ اس کے
علاوہ کویتی قیادت سے ملاقاتوں میں وزیراعظم خلیجی ملکوں سمیت خطے میں
رابطوں کے فروغ کیلئے پاکستان کے کردارپرروشنی ڈالیں گے۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نوازشریف کویت کے وزیر اعظم اورپارلیمینٹ کے اسپیکر سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔