Mar 06, 2017 06:45 pm
views : 781
Location : Peshawar Garrison
Peshawar- Funeral prayers of 5 martyred soldiers offered in Peshawar Garrison
پشاور، مہمند ایجنسی حملہ، شہدا کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی
مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے جانوں کی شہادت
کا نذرانہ دینے والے فوجی جوانوں کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہدا کی نمازہ جنازہ پشاور
کینٹ گیریژن میں ادا کی گئی جس میں گورنر کے پی کے ظفر اقبال جھگڑا ،
وزیراعلیٰ پرویز خٹک ، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ نذیر احمد بٹ سمیت اعلیٰ
سول اور فوجی حکام نے شرکت کی ۔
ترجمان پا ک فوج کے مطابق نمازہ جنازہ کی ادائیگی کے بعد تمام شہدا کے جسد
خاکی کو ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کردیا گیا ہے جہاں تمام فوجی
اعزازات کے ساتھ شہدا کو سپردخاک کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات فوجی جوانوں نے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے
والے مسلح دہشت گردوں کے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے
دس دہشت گردوں کو جنہم واصل کیا تھا جبکہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں
پانچ جوان شہید ہوگئے تھے جن میں نائیک صفدر، نائیک ثنااللہ، سپاہی نیک
محمد، سپاہی انور اور الطاف شامل ہیں۔