Mar 07, 2017 12:58 pm
views : 841
Location : Pakistan Stock Exchnage
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 index declines by 83 Points
کراچی،پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، 100 انڈیکس میں83پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس83پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 49351پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔مارکیٹ کا آغاز مثبت
زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 273کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے111کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،145کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ8کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کاکہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔