Mar 07, 2017 01:24 pm
views : 888
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meeting with journalist
کراچی،گورنر سندھ محمد زبیر کی صحافیوں سے گورنر ہاؤس میں ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر نے صحافیوں سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔اس
موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاپورے صوبہ کا گورنر ہوں ،صوبہ کے ہر
ضلع کا جلد دور ہ کروں گا۔شکار پور اور لاڑکا نہ چیمبرز کی دعوت ملی ہے
وہاں بھی جلد جاؤں گا۔ مردم و خانہ شماری سے متعلق تمام تحفظات دور کرینگے۔
گورنر سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ مردم و خانہ شماری کامیاب بنانے کے لئے
عوام بھرپور تعاون کریں۔انہوں نے کہاصنعتی زونز میں انفرااسٹرکچر بحالی کے
لئے وفاقی حکومت سے رابطہ کروں گا ،فعال صنعتیں خوشحالی کی ضمانت ہیں۔نجی
شعبہ روزگاری کی فراہمی اور حکومت امن و امان اور انفرااسٹرکچر کی بحالی
پرکام کررہی ہے۔ کراچی کوعالمی معاشی نقشہ پر جگہ دلانے کے لئے سب کو اپنا
اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے مزیدکہا سب سے زیادہ صنعتکاروں سے ملاقاتیں کی
ہیں، صنعت کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرینگے۔ امن و امان اور
انفرااسٹرکچر کی بحالی سے نجی شعبہ پروان چڑھے گا اور روزگار کے وسیع مواقع
پیدا ہونگے۔ کراچی ملک کا معاشی حب ہے اس کی خوشحالی میں پورے ملک کی
خوشحالی مضمر ہے۔