Mar 07, 2017 01:47 pm
views : 1096
Location : CTD, Civil Lines
Karachi- DIG CTD Aamir Farooqui Press Conference
کراچی، سی ٹی ڈی کی کا میا ب کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک، 4 گرفتار
کراچی میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر
اتوار اور پیر کی درمیانی شب کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن کے ایک گھر پر
چھاپہ مارا، اہلکاروں کو دیکھ کر گھر میں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ
کردی،جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جب کہ 4 کو گرفتار
کرلیا گیا۔
ایس ایس پی عمر شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے 500 کلو
سے زائد بارود ، خودکش جیکٹس اور راکٹ لانچر برآمد ہوئے ہیں۔ ہلاک اور
گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی العالمی کے نعیم بخاری
گروپ سے ہے، ہلاک دہشت گرد کی شناخت دلدار عرف چاچا کے نام سے ہوئی ہے جب
کہ گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عامر فاروقی نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتایا
کہ گزشتہ رات گرفتاراورزخمی دہشت گرد کئی کارروائیوں میں ملوث تھے، یہ دہشت
گرد مہران بیس حملے کے سہولت کاربھی تھے، اس کے علاوہ ان ہی دہشت گردوں نے
2010 میں شہدائے کربلا کے چہلم پر شارع فیصل پر بس میں دھماکا اور پاک
بحریہ کی بس کو نشانہ بنایا، یہ دہشت گرد 2011 میں پولیس موبائل پر دستی بم
حملے چوہدری اسلم کے گھر پر ہونے والے حملے میں بھی ملوث تھے، دہشت گردوں
کے نام سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے جان بوجھ کر ظاہر نہیں کیے جارہے۔
دوسری جانب آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے کارروائی میں حصہ لینے والے
اہلکاروں کو مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔