Mar 07, 2017 06:04 pm
views : 883
Location : Local Art Gallery
Faisalabad- Handmade Painting Exhibition
فیصل آباد،مقامی آرٹ گیلری میں ہاتھ سے بنائی گئی تصاویر کی نمائش
فیصل آبادکی مقامی آرٹ گیلری کی طرف سے ہاتھ سے بنائی گئی تصویروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
نمائش کا افتتاح مئیر فیصل آباد ملک رزاق نے کیا جبکہ آرٹ گیلری کی
انتظامیہ کی جانب سے مئیر فیصل آباد ملک رزاق کو تصویربھی تحفے میں پیش کی
گئی۔
نمائش میں آنے والے مہمانوں نے فنکاروں کو خوب سراہا اور داد بھی دی۔اس
موقع پر میئر فیصل آباد رزاق ملک کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نمائش میں پیش کی گئی تصاویر اس بات کی عکاسی کرتی
ہیں کہ فیصل آباد کے فنکاروں میں کس قدرٹیلنٹ موجود ہے جبکہ مقامی آرٹ
گیلری نہ صرف فنکارں کی صلاحیتوں میں اضافے بلکہ شہریوں کو روزگار فراہم
کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔