Mar 07, 2017 07:17 pm
views : 950
Location : Pak Afghan Border
Chaman- Pak-Afghan Border Reopens
چمن،پاک افغان سرحد کو آج سے دو روز کے لئے کھولنے کا فیصلہ
حکومت پاکستان نے جزبہ خیر سگالی کے تحت دو دن کے لئے پاک افغان چمن بارڈر
کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پاک افغان فرنڈ شپ گیٹ کھولنے کا فیصلہ اب تک
نہیں کیا جا سکا ہے ،اس سلسلے میں ایف سی ،ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ
محکموں نے تمام انتظامات ہنگامی بنیادوں پر مکمل کر لئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ پاک افغان سرحد صرف پیدل آمدورفت کیلئے کھولا جارہا
ہے۔وزارت خارجہ کے فیصلے کے تحت سرحد دو دن کیلئے صبح آٹھ بجے سے شام پانچ
بجے تک کھلی رہے گی تاہم اس دوران تجارتی سرگرمیاں بدستور معطل رہیں گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی افغان ٹرانذٹ ٹریڈ امپورٹ ایکسپورٹ سمیت ہر
قسم کے مال بردار ٹرکوں کیلئے باب دوستی بدستور سیل رہے گا کسی قسم کی
تجارتی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صرف ان افراد کیلئے کیا گیا ہے جو سرحد کے
دونوں جانب پھنسے پاکستانی اور افغان شہریوں کو ایک دوسرے علاقوں سے نکالا
جا سکے اس سلسلے میں شرائط وضوابط بھی طے کر دئے گئے ہیں جس کے تحت وہ
پاکستانی جو افغانستان میں پھنسے ہے وہ پاکستانی شناختی کارڈ دیکھا کر
افغانستان سے پاکستان میں داخلے کی اجازت ملے گی جبکہ پاکستان میں پھنسے
افغان شہری جن کے پاس افغان مہاجر کارڈ یا افغان تسکیرا(افغانی لوکل
سرٹیفیکیٹ)ہو وہ پاکستان سے افغانستان جا سکے گا۔