Mar 07, 2017 08:02 pm
views : 881
Location : Different Hospital
Dera Ismail Khan- Traffic Accident, 28 Passengers Injured
ڈیرہ اسماعیل خان،شہر میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات،28افرادزخمی
ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں28افراد ذخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو ریسکیو1122نے فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچا دیا ہے۔ٹریفک حا
دثات میں زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک کا پہلا حادثہ کراچی سے پشاور جانے والی
مسافربس کو پیش آیا۔ بس بارش کے باعث چھوٹی بدرابن کے قریب روڈ پر پھسل کر
الٹ گئی جس میں سوار خواتین اور بچوں سمیت18افراد زخمی ہوگئے۔
دوسرا حادثہ گومل یونیورسٹی کے قریب ورکنگ فوکس اسکول کی بس کو پیش آیا جو
گومل یونیورسٹی کے قریب پھسلنے کے باعث الٹ گئی جس میں ڈرائیور سمیت بس میں
سوار 10زنانہ ٹیچرز زخمی ہوگئیں جن کو فوری طور پر ریسکیو1122نے ڈسٹرکٹ
ہیڈ کواٹر اسپتال پہنچا دیا جہاں تما م زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔