لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آکسفورڈ سینٹر فار اسلامک سڈیز برطانیہ کے بانی ڈائریکٹر ڈاکٹر فرحان نظامی کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آکسفورڈ سینٹر فار اسلامک
سڈیز برطانیہ کے بانی ڈائریکٹر ڈاکٹر فرحان نظامی نے ملاقات کی۔ملاقات کے
دوران پنجاب حکومت اور آکسفورڈ سینٹر فار اسلامک سٹڈیز برطانیہ کے مابین
قرآن و سنت اور اسلامی تعلیمات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔
اس موقع پر ڈاکٹر فرحان نظامی نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو آکسفور سینٹر فار اسلامک سٹڈیز برطانیہ کے دورے کی دعوت بھی دی۔
آکسفورڈ سینٹر فار اسلامک سڈیز برطانیہ کے بانی ڈائریکٹر ڈاکٹر فرحان نظامی
نے کہاہمیں خوشی ہوگی کہ آپ آکسفورڈ سینٹر فار اسلامک سٹڈیز کا دورہ
کریں۔اسلامی دنیا کی کئی اہم شخصیات سینٹر کا دورہ کر چکی ہیں۔آپ کے کام
کرنے کی رفتار غیرمعمولی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا آکسفورڈ سینٹر فار اسلامک سٹڈیز
برطانیہ اور پنجاب حکومت کے مابین اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے قریبی
رابطے کے تحت کام کیا جائے گا۔اسلامی سکالرز کے تبادلوں سے نئے خیالات
سامنے آئیں گے۔اسلامی علوم میں ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کی بڑی گنجائش ہے۔
صوبائی ہائرایجوکیشن سید رضا علی گیلانی، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔