Mar 08, 2017 01:15 pm
views : 874
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 index rises by 269 Points
کراچی،پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،100 انڈیکس میں 269پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبد ھ کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس269پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 49722پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔مارکیٹ کا آغاز مثبت
زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 315کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے 200کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،103کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ12کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کاکہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔