Mar 08, 2017 02:25 pm
views : 725
Location : Peshawar Garrison
Peshawar- Pakistan Army Soldiers Funeral Prayers
صوابی میں آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن اور فوجی اہلکار شہید، نماز جنازہ ادا
خیبرپختونخوا کیڈسٹرکٹ صوابی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فائرنگ کے
تبادلے میں کیپٹن اور ایک فوجی اہلکار شہید جبکہ جوابی کارروائی میں 5 دہشت
گرد مارے گئے، شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
خیبرپختونخوا کے علاقے صوابی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں پاک فوج کے
کیپٹن جنید اور سپاہی امجد نے جام شہادت نوش کیا جبکہ فورسز سے فائرنگ کے
تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
پاک فوج کے کیپٹن جنید اور سپاہی امجد کی نماز جنازہ میں کورکمانڈر پشاور
اور سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ اس سیقبل پاکستان میں وفاق کے زیرانتظام
قبائلی علاقے مہمند ایجنسی کے پانچ شہدا نائیک ثنا اللہ، نائیک صفدر، سپاہی
الطاف، سپاہی انوار، سپاہی نیک محمد کی نماز جنازہ بھی پشاور گیریڑن میں
ادا کی گئی۔
سپاہی نیک محمد کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے عمر کوٹ میں ادا کی گئی،
صدر پاکستان، آرمی چیف اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کی جانب سے پھول
چڑھائے گئے، شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔