Mar 08, 2017 03:09 pm
views : 852
Location : CM Secretariat
Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah chairs Meeting
کراچی ، وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت کراچی کے میگا پراجیکٹس سے متعلق اجلاس
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کے میگا پراجیکٹس سے
متعلق اجلاس ہوا۔ وزیر اعلی سندھ نے ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کرنے کی
ہدایت کر دی۔
کراچی کے میگا پراجیکٹس سے متعلق اجلاس میں جام خان شورو, چیف سیکریٹری
سندھ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ترقیات) اور کمشنر کراچی سمیت دیگر اعلیٰ
عہدیدار شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیر اعلی سندھ کو ترقیاتی کاموں سے متعلق
بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 900 ملین روپے کی لاگت سے بنے والے پپری
فلٹر پلانٹ پر کام جاری ہے۔ یونیورسٹی روڈ , حسن اسکوائر سے نیپا کی تعمیر
پر 884 ملین روپے کی لاگت آئی ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ این ای ڈی سے
صفورہ روڈ پر نکاسی آب کا کام مکمل ہو گیا ہے اس اسکیم پر 832ملین روپے کی
لاگت آئی ہے۔
وزیر اعلی سندھ نے طارق روڈ کا کام اپریل کے پہلے ہفتے تک مکمل کرنے کا حکم
دیا جبکہ موسمیات روڈ کا افتتاح بھی اپریل کے آخری ہفتے کرنے میں دلچسپی
ظاہر کردی۔