Mar 08, 2017 06:26 pm
views : 939
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh meets New Consul General of kingdom of Bahrain
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے بحرین کے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل یاسر عیسی عجلان کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے بحرین کے نئے تعینات ہونے والے قونصل
جنرل یاسر عیسی عجلان نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صوبہ کے
مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں میں بحرین کے تعاون اور باہمی دلچسپی کے
دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاسندھ میں سماجی شعبہ خصوصا صحت کے
شعبہ ترقی میں بحرین کا تعاون قابل تحسین ہے۔دونوں ممالک کے مابین مختلف
شعبوں میں مزید تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔وزیر اعظم اقتصادی شعبہ پر
خصوصی توجہ دے رہے ہیں،ان کی پالیسیوں کے باعث سرمایہ کاری کے نمایاں مواقع
پیدا ہوئے ہیں۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے مزید کہا بحرین کے سرمایہ کار ان مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔
بحرین کے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل یاسر عیسی عجلان نے کہابحرین مختلف شعبوں میں اپنا تعاون جاری رکھے گا۔