Mar 08, 2017 07:05 pm
views : 865
Location : Punjab Assembly
Lahore- Law Minister Punjab Rana Sanaullah Media Talk
لاہور، عمران خان اور پرویز خٹک تعصب ابھارنے کا خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں،رانا ثنااللہ
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون
رانا ثنااللہ نے کہا چیئرمین تحریک انصاف اپنے صوبے میں ہونے والی کرپشن پر
دھیان دیں جہاں ان کی کابینہ نے اپنے وزیراعلیٰ پرویزخٹک پر کرپشن کا
الزام عائد کر رکھا ہے۔
رانا ثنااللہ نے کہا پرویز خٹک چند ماہ پہلے بھی مسلح جتھوں سمیت وفاقی
دارالحکومت میں آئے اور اب پنجاب میں تعصب ابھارنے کا جرم کر رہے ہیں،
عمران خان اور ان کی جماعت سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ معتصبانہ بیان دے
کر خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، پٹھان ہمارے بھائی اور بہت اچھے طریقے سے
پنجاب میں رہ رہے ہیں، وہ تعصب پھیلانے والے عناصر کی باتوں پر دھیان نہ
دیں۔
وزیر قانون پنجاب نے کہا پنجاب میں اپوزیشن کے پاس ہلہ گلہ اور نعرے بازی
کے علاوہ کوئی کام نہیں، وہ حکومت پر تنقید کرنے کے بجائے کورم کی نشاندہی
کردیتے ہیں اور خود ہی واک آؤٹ کرجاتے ہیں۔
صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ ہم کسی بھی رکن اسمبلی کو ایوان میں آنے کے لئے مجبور نہیں کرسکتے۔