گوادر ، پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، کروڑوں روپے ،مالیت کی چرس برآمد
گوادر میں پا کستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر
بلوچستان کے ساحلی علاقے سے منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے ۔ اسی خفیہ اطلاع
کے تناظرمیں پا کستان کوسٹ گارڈزگوادر کے کمانڈر نے اپنے علاقے کی چیکنگ
مز ید سخت کردی ، گشت میں اضافہ اورمشکوک مقامات کی نگرانی شروع کردی۔
گذشتہ رات دوران موبائل گشت مختلف مقامات کی تلاشی کے دوران پا کستان گارڈز
کے نواجوں نے گوادر کے ساحل سمند ر کے قر یب ایک غیر آباد/مخدوش گھر میں
چھپائی گئی "ٹویوٹا ہائی لکس "برآمد کرلی ۔تفصیلی چیکنگ کے دوران پا کستان
کوسٹ گارڈز کے جوانوں نے ٹویو ٹا ہائی لکس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی پا
نچ سوتین(503)کلوگرام چرس برآمد کرلی ۔
پکڑی جانے والی چر س اور گاڑی کی مالیت انٹر نیشنل مارکیٹ میں تقر یباً
80کروڑ رروپے بتائی جاتی ہے۔منشیات اور گاڑی کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی
تحویل میں لے لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔
ڈائریکٹر جنرل پا کستان کوسٹ گارڈز بریگیڈ ئیر عتیق الرحمن نے جوانوں کی اس
اعلیٰ کارکردگی کوسراہتے ہو ئے ان کے لئے نقد انعامات کا اعلان کیا اور اس
با ت کا اعاد ہ کیا کہ مستقبل میں بھی اسی طر ح کی کارروائیاں بھر پور
جذبے کے ساتھ جاری رہیں گی۔