Mar 08, 2017 08:06 pm
views : 855
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan stock Exchange, 100 Index rises by 302 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،100 انڈیکس میں 302 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کیتیسر ے روزبد ھ کو مارکیٹ
میں غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
302پوائنٹس کے غیر معمولی اضافے کے بعد 49754 پوائنٹس کی سطح پر بند
ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 386کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے 206 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 159 کمپنیوں کے حصص کے
بھاؤ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔