Mar 09, 2017 01:20 pm
views : 713
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 60 Points
کراچی،پا کستان اسٹاک ایکسچینج ،100 انڈیکس میں 60پوائنٹس کی کمی
پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے ر وزجمعرات کو مارکیٹ
میں مندی کا رجحان دیکھاجارہا ہے۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس60پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ 49693پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون
میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 338کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے126کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،194کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔