Mar 09, 2017 01:50 pm
views : 1035
Location : Shahbaz Rangers Headquarter
Sukkur- Fugitive Surrendered
سکھر ، کچے کے علاقے سے تعلق رکھنے والے 16 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے
لاڑکانہ اور سکھر میں کچے کے علاقے سے تعلق رکھنے والے 16 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔
شہبازرینجرزہیڈ کوارٹرسکھرمیں متعدد سنگین جرائم میں مطلوب 16 ملزمان نے
ہتھار ڈال دیئے، ہتھیار ڈالنے والے افراد کا تعلق نندوانی قبائل سے ہے
اوریہ تمام افراد قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغوا اور لوٹ مار کے علاوہ دیگر
سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔
ہتھیارڈالنے کی تقریب میں کمانڈرشہباز رینجرز امتیاز خان، ڈی آئی جی
سکھرفیروز شاہ اور کمشنرسکھر اور دیگر نے بھی شرکت کی، اس موقع پر ہتھیار
ڈالنے والے افراد کو شہبازرینجرز ہیڈ کوارٹر میں میڈیا کے سامنے بھی پیش
کردیا گیا جب کہ سیکٹرکمانڈررینجرز، کمشنر اورڈی آئی جی سکھر کی جانب سے
ہتھیار ڈالنے والوں کو سندھی ٹوپی، اجرک اور قومی پرچم دیئے گئے۔