Mar 09, 2017 04:14 pm
views : 883
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Handing over of cash award to STBA
کراچی ،نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں،گورنر سندھ
گونر سندھ محمد زبیرنے گورنر ہاؤس میں ایس ٹی بی اے کے سندھ ٹین پن بال
چیمپئن شپ کے فاتح احمد عباس سالدار کو 50ہزار روپے اور سندھ ٹین پن بال
ایسوسی ایشن کو ایک لاکھ روپے کے چیک دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح کے ٹین
پن بال کھیل میں پاکستانی نوجوانوں کی رغبت خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد انڈر و گیم ہے۔پاکستان بالخصوص
صوبہ سندھ میں اس کھیل کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گاتاکہ
ہمارے نوجوان بھی بین القوامی سطح پر ٹورنامنٹ میں حصہ لے کر ملک کا نام
روشن کر سکیں۔
اس موقع پر گونر سندھ نے کہا کہ اگلے سال کے بجٹ میں حکومت سے سفارش کروں
گا کہ کھیل کے لئے مزید فنڈز رکھیں جائیں تاکہ صوبہ میں کھیلوں کی مثبت
سرگرمیوں کو بھر پور طریقہ سے اجاگر کیا جائے۔