Mar 09, 2017 05:05 pm
views : 905
Location : CM Secretariat
Karachi- CM Sindh chairs Meeting regarding Health
کراچی ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صحت سے متعلق اجلاس
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 6 ہزارڈاکٹروں کی بھرتی کی منظوری دے دی۔
سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبے
میں صحت سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیرصحت ڈاکٹرسکندرمیندھرو، چیف
سیکریٹری سندھ رضوان میمن، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محمد وسیم، سیکرٹری خزانہ
حسن نقوی اور دیگر اعلیٰ افسران شریک تھے۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹروں کی بھرتی سے متعلق سمری
منظورکرلی، جس کے تحت پبلک سروس کمیشن سے پاس 6 ہزار ڈاکٹرزکو آفرلیٹرجاری
کیے جائیں گے، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے 337 کنٹریکٹ ڈاکٹرز کو ریگولر
کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ نے شہرمیں سینٹرل بلڈ بینک کے قیام کی اسکیم پرکام کی سست روی
پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جب تک محکمہ صحت اپنی اسکیمزپرجاری کام
کی نگرانی نہیں کرے گا کام نہیں ہوگا۔
سید مراد علی شاہ نے مزیدکہا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹرز نہیں مریض پریشان
ہورہے ہیں، ہم نے محکمہ صحت کا بجٹ بڑھایا ہے، اس کا فائدہ عوام تک پہنچنا
چاہیئے۔ انہوں نے ملیر، کیماڑی اور اورنگی کے اربن ہیلتھ سینٹرز میں اضافی
انڈور بلاکس کا کام جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔