Mar 09, 2017 05:55 pm
views : 863
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Meeting about Industry
لاہور ،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں صوبائی وزراء شیخ علاؤالدین ،عائشہ غوث پاشا، مشیر ڈاکٹر اعجاز
نبی، چیف سیکرٹری ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ حکام نے شرکت
کی ہے۔
اجلاس میں پنجاب کی صنعتی پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ
پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ صنعتی پالیسی کی تیاری کیلئے فوری طور پر کام
شروع کیا جائے۔ صنعتی پالیسی کو مرتب کرتے وقت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت
کی جائے اورایسی پالیسی مرتب کی جائے جس کا مقصد صنعتوں کے فروغ میں نئے
مواقع پیدا کرنا ہوں۔
شہباز شریف نے کہاصنعتی عمل تیز ہونے سے روزگار کے نئے مواقعے پیدا ہوں
گے۔اس موقع پرصوبے میں صنعتی سیکٹر کے فروغ اور صنعتی عمل تیز کرنے کے لئے
اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔