Mar 09, 2017 06:47 pm
views : 888
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 362 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100 انڈیکس میں 362 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو مارکیٹ
میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 362
پوائنٹس کی غیر معمولی کمی کے بعد 49392 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 394 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 90 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 285 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 9 1کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔