Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 09, 2017 07:56 pm views : 852

Location : Ministry of Foreign Affairs Office

Islamabad- Foreign Office's Weekly Press Briefing
  • Urdu

اسلام آباد، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے ایل او سی کو سرگرم رکھتا ہے،نفیس زکریا

دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں پاکستان کے لیے باعث تشویش ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے ایل او سی کو سرگرم رکھتا ہے، دسمبر 2016 سے ایل او سی کی 14 سو بلا اشتعال خلاف ورزیاں کی گئیں، ان میں اب تک 4 سو سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔
کل بھوشن یادیو کے معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ بلوچستان سے گرفتار را کا ایجنٹ کل بھوشن یادیو بھارتی بحریہ کا حاضر سروس آفیسر ہے، اس حوالے سے معاملہ بھارتی حکام سے اْٹھا رکھا ہے لیکن تاحال بھارت نے کوئی جواب نہیں دیا، کل بھوشن یادیو کے معاملے پر وزارت داخلہ معاملات کو دیکھ رہی ہے، کلبھوشن یادیو سے کونسلر رسائی کا جواب وزرات داخلہ دے سکتی ہے۔
اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں افغان قیادت کی عدم شرکت پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ای سی او اجلاس کا ایک اہم نتیجہ ویژن 2025 کی صورت میں سامنے آیا اور رکن ممالک نے ترقی، خوشحالی اور روابط پر اتفاق کیا افغانستان ایک خودمختار ملک اور اپنے فیصلوں میں آزاد ہے لیکن افغانستان کو اقتصادی تعاون کی تنظیم کے اجلاس میں شرکت کرنا چاہئے تھی۔
نفیس زکریا نے مزیدکہا بھارت دنیا میں اسلحہ کا سب سے بڑا خریدار بن گیا ہے، نیشنل سپلائزر گروپ کو بھارت کی اس روش کو دیکھنا چاہئے، توقع ہے این ایس جی میں بھارت کو امتیازی رعایتوں پر نظر ثانی کی جائے گی، بحر ہند کو ایٹمی بنانے کی بھارتی کوششوں پر خطے کے کئی ممالک کو تشویش ہے، امریکا اور بھارت کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ ان کا باہمی معاملہ ہے لیکن اگر کسی بھی معاہدے کا اثر پاکستان پر پڑے گا تو اس پر ہم خدشات بھی ظاہر کریں گے، ہتھیاروں کی دوڑ میں اضافہ سے خطے میں امن متاثر ہو گا، پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ کے خلاف ہے لیکن اپنی سلامتی کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved