Mar 10, 2017 05:17 pm
views : 596
Location : Abdullah Shah Ghazi Mazar
Karachi- Abdullah Shah Ghazi Shrine Security Arrangements
کراچی،عبداللہ شاہ غازی مزار کی سیکیورٹی نہ ہونے کے برابر
سیہون خودکش دھماکے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے سندھ میں
مزارات کی سیکورٹی انتہائی سخت کرنے کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیاگیا۔
کراچی میں موجود عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے سیکورٹی انتظامات تاحال بہتر
نہ ہوسکے۔سخت سیکورٹی کے نام پر اب بھی صرف ایک پولیس اہلکاراور 2پرائیوٹ
گارڈ ہی تعینات نظرآتے ہیں145 واک تھرو گیٹ کی خرابی کے باعث صرف ایک
پرائیوٹ گارڈ ہی آنے والے زائرین کی بغیر کسی آلے کے ہاتھوں سے ہی سرسری
تلاشی لے کر اندر داخل ہونے کی اجازت دے رہا ہے۔ جو کسی بھی بڑے حادثے کا
سبب بن سکتا ہے۔
سیہون حادثے میں جس طرح خودکش بمبار مزار میں داخل ہوا اس کے پیش نظر
عبداللہ شاہ غازی پر انتہائی سخت سیکورٹی ہونی چاہیے تھی تاہم یہاں اس قسم
کی سیکورٹی دور دور تک دکھائی نہیں دیتی۔
مزار کی زیارت کے لیے آئے ایک زائرین سرفراز احمد کا اس حوالے سے کہنا ہے
یہاں کی سیکورٹی صرف ایک مشین پر چھوڑ دی گئی ہے اورپرائیوٹ گارڈ شوپیس کی
طرح تعینات ہیں۔ ایک لوگوں کو چیک کررہا ہے اور دوسرا صرف بیٹھا ہوا ہے جس
کی کوئی توجہ نہیں۔دھماکے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں
سرفراز احمد نے کہا موت کہیں بھی آسکتی ہے اور دھماکے کے باوجود لوگوں نے
سیہون جانا نہیں چھوڑا تو یہاں آنا کیسے چھوڑ سکتے ہیں۔ یہاں ہر کام اللہ
کے آسرے چل رہا ہے۔
ایک اور زائرین ثناء اللہ خان نے کہامیں سیکورٹی کے بہت برے حالات دیکھ رہا
ہوں۔ہر کام اللہ کے آسرے پر ہی چھوڑنا ہے تو پھر ان محکموں کو بند کردینا
چاہیے جو لاکھوں اور کروڑوں روپے یہاں سے وصول کرتے ہیں۔