Mar 10, 2017 05:26 pm
views : 723
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Update
کراچی،پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان جاری، انڈیکس میں310پوائنٹس کی کمی
پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روزجمعے کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان دیکھاجارہا ہے۔پا کستان اسٹاک ایکسچینج ہنڈریڈ
انڈیکس310پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 49081پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا
ہے۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر300کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے74کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،218کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ8کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔