لاہور،بھارتی قید سے رہا ہونے والے طالب علم فیصل کے بھائی ڈاکٹر غلام حسین اپنے بھائی کو لینے واہگہ بارڈ ر پہنچ گئے
بھارتی قید سے رہا ہونے والے طالب علم فیصل کے بھائی ڈاکٹر غلام حسین اپنے بھائی کو لینے واہگہ بارڈ ر پہنچ گئے ہیں۔
پاکستانی طالب علم فیصل کے بھائی ڈاکٹر غلام حسین کا کہنا ہے کہ ایک ایسی
خوشی ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا145 رہائی میں مددکرنے والوں کاتہہ
دل سے مشکور ہوں۔
بھارتی قید سے رہا ہونے طالب علم فیصل کے بڑے بھائی آزاد کشمیر سے لاہور
واہگہ بارڈر پہنچ گئے ہیں،اپنے بھائی کی بھارتی قید سے رہائی کے حوالے سے
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر غلام حسین نے کہا یہ ایک ایسی خوشی ہے
جسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا، کئی لوگوں کویہاں آنا تھا مگر مری میں برف
باری کی وجہ سے وہ لوگ نہیں آسکے۔
واہگہ بارڈر پرگفتگو کے دوران ڈاکٹر غلام حسین نے طالب علموں کی رہائی میں
مدد کرنے والے تمام افراد کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہاکہ میں دل کی
گہرائی سے ان کامشکور ہوں جنہوں نے اس حوالے سے ہماری مدد کی ،غلام حسین نے
کہافیصل گھرمیں سب سے چھوٹا اور سب کا لاڈلہ ہے 145ہمارے لیے یہ خبرسننا
انتہائی مشکل تھا جب اسے بھارتی فورسزنے گرفتار کیا ،تاہم آج ہمارے لیے
خوشی کا دن ہے کہ وہ آج بھارتی قید سے رہا ہورہے ہیں،ایک سوال کے جواب میں
غلام حسین نے کہااسکول جانے والے بچوں کا کیسے کسی تخریب کاری سے تعلق
ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ اوڑی حملے کے بعدبھارتی سیکیورٹی فورسز نے غلطی سے سرحد عبور کرنے پرپاکستانی طالب علموں کے گرفتار کیا گیا تھا ۔