Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 10, 2017 06:00 pm views : 768

Location : GHQ

Rawalpindi- COAS General Qamar Javed Bajwa Chairs Corps Commander Conference
  • Urdu

راولپنڈ ی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ردالفساد وسیع پیمانے پر کیا جانے والا آپریشن ہے جو کسی خاص نسل، فرقے یا گروپ کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں جیو اسٹریٹجک، اندرونی سلامتی اور پاک افغان سرحدی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ اجلاس میں لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی بھارتی خلاف ورزی کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج مطابق کورکمانڈر کانفرنس میں آپریشن رد الفساد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور چھٹی مردم وخانہ شماری میں پاک فوج کی مدد سے متعلق بھی معاملات زیر غور آئے جب کہ اس موقع پر ڈان لیکس کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز نے فوجی عدالتوں کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ردالفساد کے ذریعے فریقین نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے تیزی دکھائیں۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورکمانڈر کانفرنس کے شرکا کو حکومت سے ہونے والی سیکیورٹی کانفرنس کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس میں پاک افغان بارڈر، افغان مہاجرین کی واپسی، جوڈیشل، پولیس اور مدرسہ ریفارمز سمیت دیگر اہم امور شامل تھے۔
اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد وسیع پیمانے پر کیا جانے والا آپریشن ہے جو کسی خاص نسل، فرقے یا گروپ کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج مردم شماری کو قومی خدمت کے جذبہ کے طور پر انجام دے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز نے کہا کہ ملک دشمن ایجنسیاں سی پیک میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش میں مصروف ہیں لیکن ہم ملک دشمنوں کو قومی سوچ کے ذریعے شکست دیں گے۔ ترجمان پاک فوج نے آرمی چیف کے دورہ قطر اور یواے ای کو مثبت اور کامیاب قرار دیا۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved