Mar 10, 2017 06:50 pm
views : 715
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 233 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعے کو مارکیٹ
میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 233
پوائنٹس کی غیر معمولی کمی کے بعد 49158 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ
کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 363 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 118 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 232 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 3 1کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔