Mar 10, 2017 07:46 pm
views : 802
Location : Anti Corruption Office
Lahore- SE & SDO Irrigation arrested by Anti Corruption Punjab
لاہور،اینٹی کرپشن پنجاب کا کرپٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ، محکمہ آبپاشی کا سپرنٹنڈنگ انجینئر اورایس ڈی اوگرفتار
لاہور میں اینٹی کرپشن پنجاب نے کرپٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن شر وع
کردیا۔لاہور سے محکمہ آبپاشی کا سپرنٹنڈنگ انجینئر اورایس ڈی او کو گرفتار
کرلیا گیاجبکہ شیخوپورہ سے محکمہ آبپاشی کا ایکسیئن اور سب انجینئر بھی
گرفتار ہوا۔
سپرنٹنڈنگ انجینئرلطافت قسیم اورایس ڈی اوعبدالزراق کو18کروڑ روپے کی کرپشن
پر گرفتارکیا گیا۔ ایکسئین عابد حسین زیدی کو کرپشن کے مقدمے میں پہلے ہی
گرفتار کیا جا چکا ہے ۔
ایکسئین حاکم علی اور سب انجینئر سہیل انورشیخوپورہ ر نہر سے سرکاری مٹی
چوری کروانے پر گرفتار کیا گیا ۔ایس ڈی اوریاض شاہ اوربیلداروں گلزار
اوررفیق کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ملزمان نے ٹھیکیدارو ں کی ملی بھگت سے قادر آباد بلوکی نہر سے 16لاکھ روپے کی مٹی چوری کروائی تھی ۔