Mar 10, 2017 11:11 pm
views : 732
Location : CM Secretariat
LAhore- CM Punjab meeting with Involved Officials in PSL
لاہور
، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے فائنل
میچ کے لئے بہترین انتظامات کرنے والی سکیورٹی ٹیم کے اعزاز میں تقریب
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے
فائنل میچ کے لئے بہترین انتظامات کرنے والی سیاسی، انتظامی اور سکیورٹی
ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیاگیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا 5مارچ کو پاکستان سپر
لیگ کے فائنل میچ کا کامیابی سے انعقاد پاکستان کی جیت ہے۔خدشات کے باوجود
متعلقہ اداروں کی مشاورت سے فائنل میچ کرانے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔اللہ
تعالی نے کامیابی عطا کی۔قانون نافذ کرنے والے سول وعسکری اداروں کے ساتھ
انتظامی افسران نے انتھک محنت کی ایک نئی مثال قائم کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاتمام متعلقہ محکموں او راداروں نے
بہترین ہم آہنگی کے ساتھ فرائض سرانجام دئیے۔مسلسل محنت کر کے بہترین نتائج
حاصل کئے گئے۔وزیراعظم محمد نوازشریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
کی بھی تائید و حمایت حاصل رہی۔لاہو رمیں کئی برس سے کرکٹ میچ نہ ہونے کے
باعث عوام میں تشنگی تھی۔
چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا وزیراعلی شہبازشریف نے ایک حقیقی لیڈر
کے طو رپر انتہائی جرات مندانہ فیصلہ کر کے کامیاب فائنل کرایا۔ آپ نے جو
سپورٹ فراہم کی اس سے قوم کو حوصلہ ملا۔شہبازشریف جیسا لیڈر ہی پی ایس ایل
کا فائنل کرا سکتا تھا۔وزیراعلی کی قیادت میں تمام متعلقہ اداروں نے بہترین
کام کیا۔آپ نے جو فیصلہ کیا اس کو بہترین طریقے سے پورا کیا۔
چیئرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی نے کہا وزیراعلی شہبازشریف نے محنت اور
مخلصانہ انداز سے کام کر کے وہ کام کیاہے جو ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھا جائے
گا۔شہبازشریف نے غیر معمولی حالات میں غیر معمولی فیصلہ کر کے قوم کے دل
جیت لئے ہیں۔آپ کایہ فیصلہ ایک تاریخ رقم کرگیا ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان ، چیئرمین پاکستان سپر لیگ نجم
سیٹھی، صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ ، مجتبی شجاع الرحمن، بلال یاسین، زعیم
حسین قادری، سید علی رضا گیلانی، ایوب گادھی، جہانگیر خانزادہ ، خواجہ
عمران نذیر، مشیر رانا مقبول احمد، چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس ،
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،متعلقہ محکموں کے اعلی حکام ،کمشنر لاہور ڈویڑن ،
سی سی پی او لاہور ، ڈپٹی میئر اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلی افسران بھی
اس موقع پر موجود تھے۔