Mar 11, 2017 02:00 pm
views : 763
Location : Artillery Centre
Attock- Pakistan Army Passing Out Parade
اٹک ،آرٹلری سینٹر اٹک میں ریکروٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ
چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹنٹ جنرل بلال اکبر نے آرٹلری سینٹر اٹک کا دورہ کیا۔
انہوں نے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معانہ کیا اور نمایاں کارکردگی ادا
کرنے والے سپاہیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرٹلری سینٹر اٹک
میں ریکروٹس کی پاس آوٹ پریڈ کی تقریب ہوئی۔ تقریب میں حاضر سروس اور
ریٹائرڈ فوجی افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹنٹ
جنرل بلال اکبر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
اس موقع پر لیفٹنٹ جنرل بلال اکبر نے خطاب میں کہا کہ سپاہی پاک فوج کا فخر
ہیں۔ پاک فوج کے سپاہیوں نے سرزمین پاکستان کی تحفظ میں اہم کردار ادا کیا
ہے۔