Mar 11, 2017 03:19 pm
views : 779
Location : Landhi Garments Factory
Karachi- Landhi Garments Factory Fire Control
کراچی ، لانڈھی کی فیکٹری میں لگی آگ پر 18 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا
لانڈھی انڈسٹریل ایریا میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 18
گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا تاہم عمارت کو مخدوش قرار دے دیا گیا۔
کراچی کے علاقے لانڈھی میں گارمنٹس فیکٹری میں کل دوپہر کو لگنے والی آگ
پر 18 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا ہے تاہم عمارت میں کولنگ کا عمل اب بھی
جاری ہے۔ فیکٹری کی تیسری منزل پر کیمیلز کے ڈرمز کی وجہ سے آگ بجھانے میں
شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور فوم کا استعمال کرنا پڑا جب کہ آگ
بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوں اور 2 واٹر باؤزر نے حصہ لیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے لیکن
مسلسل آتشزدگی کے باعث عمارت مخدوش ہو چکی ہے اور کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔