جامع اقتصادی پالیسیوں کے باعث پاکستان کی معیشت مضبوط ہوئی ہے,وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے سابق رکن قو می اسمبلی
عمرایوب سے ملاقات کی ۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات وزیر اوعلیٰ ہاؤس میں ہو
ئی ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سابق رکن قومی اسمبلی عمر
ایوب خان سے گفتگو کرتے ہوئےکہا وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں ملک
ترقی اور خوشحالی کی منزل پر رواں دواں ہے۔جامع اقتصادی پالیسیوں کے باعث
پاکستان کی معیشت مضبوط ہوئی ہے جس کا اعتراف معروف بین الاقوامی ادارے بھی
کر رہے ہیں۔
وزیر پنجاب نے کہا پاکستان میں کرپشن میں کمی کا اعتراف دنیا کر رہی
ہے۔منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنا کر اربوں روپے کی بچت کی گئی ہے۔عوام
کی ترقی کے مخالفین نے خوشحالی کی جانب بڑھتے ہوئے پاکستان کی منزل کو
کھوٹا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی مگر ہم وزیراعظم محمد نوازشریف کی
قیادت میں ترقی اور خوشحالی کے سفر کو مکمل کریں گے۔