لاہور, ہر جج کی کارکردگی خود مانیٹر کررہا ہوں,چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے لاہور بار میں منعقدہ
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج آٹو میشن کے ذریعے ہمارے پاس ایک ایک کیس
کی تفیصلات سامنے آرہی ہے .لاہور ہائی کورٹ میں بھی آٹو میشن پر کافی حد
تک کام مکمل ہوچکا ہے ,اب ہم تمام تر ڈیٹا باآسانی لے رہے ہیں,میں اپنے
موبائل پر ججز کی کارکردگی اور کیس کی نوعیت دیکھ سکتا ہوں۔اس ٹیکنالوجی
کو ہم پورے ڈسٹرکٹ میں لے کر جانا چاہتے ہیں جس سے ہم ہر جج کی کارکردگی کو
خود مانیٹر کرسکیں گے۔اور اگر کہیں کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو ہم فوراوہاں پر
دستیاب جج کو بھیج سکتے ہیں۔اس قسم کی ٹرانسپیرنسی اور کمیونیکیشن سے مسائل
کافی حد کنٹرول کیے جاسکتے ہیں۔ہمیں صرف مل جل کر کام کرناہوگا۔ چیف جسٹس
سید منصورعلی شاہ نے کہا ہم ایک فیملی کی طرح ہیں,اگر مجھے نہیں معلوم
کہ میرے سول ججز کے ساتھ کیا مسائل ہیں تو میرے پاس کسی قسم کی کوئی پرفارم
نہیں آسکتی۔مجھے سمجھنا ہوگا کہ آپ کا مسئلہ کیا ہے اور میں اس کا کس طرح
حل نکال سکتا ہوں۔آخر میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ
نے کہاہم اس چیز کو بھی دیکھ رہے ہیں کہ آیا جلد ی میں کہیں کوئی غلطی تو
نہیں ہورہی , کیوں کہ کوالٹی پر کوئی کمپرومائزنہیں کرسکتے۔