Mar 11, 2017 09:16 pm
views : 888
Location : Rehman Medical College
Peshawar- Fun Fair Gala
پشاور، نجی کالج کے تحت فن فیئرکا انعقاد
پشاور میں نجی کالج کے تحت فن فیئر کا انعقاد کیاگیا جس کامقصد طلباء
وطالبات کو تفریح کا موقع فراہم کرناتھا ۔فن فیئر کاافتتاحخیبر میڈیکل کالج
کے پرنسپل ڈاکٹرعدنان نے کیا۔فن فیئرمیں طلبہ کی جانب سے مختلف کھیل بھی
پیش کیے گئے ۔
فن فیئرمیں لیڈیز کپڑے ،جیولری ،ہاتھ سے بنائے گئے برتن سمیت مختلف اقسام
کے اسٹال بھی لگائے گئے جہاں شرکاء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس موقع پر طلبہ
کی جانب سے خیبرپختونخواکا روایتی رقص بھی پیش کیا۔
فن فیئرمیں شریک ایک خاتون نے بات چیت کرتے ہوئے کہا فن فیئر کا مقصد طلبہ
کو ذہنی سکون فراہم کرنا ہے، اس وقت پشاورکا ماحول انتہائی ٹینشن زدہ ہے جس
سے طلبہ کافی ذہنی دباؤ کاشکار رہتے ہیں یہ فن فیئر انہیں تفریح کا ایک
موقع فراہم کررہا ہے اور اس سے ماحول بھی خوشگوار ہوگا۔