Mar 13, 2017 01:48 pm
views : 768
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 313 Points
کراچی،پا کستان اسٹاک ایکسچینج ، 100انڈیکس میں313پوائنٹس کی کمی
پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روزپیر کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان دیکھاجارہا ہے۔پا کستان اسٹاک ایکسچینج ہنڈریڈ
انڈیکس313پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 48788پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا
ہے۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر336کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے90کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،232کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔